لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ کا بہانہ بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب اب ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ اب تک 25 لاکھ 3 ہزار 897 نگہبان رمضان کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے 10 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی، جس پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ صوبے بھر میں 422 مقامات پر افطاری کا باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے تاکہ مستحقین کو سہولت مل سکے۔
مون سون میں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر صوبے بھر میں 83 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اربن فلڈنگ سے بچا جا سکے۔
پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی، اب پنجاب کے ہر کونے میں ترقی نظر آئے گی: عظمیٰ بخاری
12:12 PM, 7 Mar, 2026