وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات؛ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

05:16 PM, 7 Mar, 2026

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کو ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے قائدِ لیگ کو مہنگائی میں کمی لانے کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی منظرنامے، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔ نواز شریف نے معاشی استحکام کے لیے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں