پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 6100 روپے مہنگا

07:57 PM, 7 Mar, 2026

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5230 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہو کر 5171 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں