ملک اور عوام کا دفاع ہر صورت یقینی، یو اے ای آسان شکار نہیں: اماراتی صدر

10:38 PM, 7 Mar, 2026

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ایران کے حالیہ حملوں کے بعد عوام سے پہلا خطاب کیا اور کہا کہ ملک فی الحال جنگ کی حالت میں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یو اے ای اپنی سرزمین، عوام اور رہائشیوں کا مکمل تحفظ کرے گا۔

صدر نے زور دیا کہ امارات آسان ہدف نہیں ہے۔ ان کے الفاظ میں، "ہماری حفاظت مضبوط ہے اور ہمارا عزم دشمنوں کے لیے واضح ہے۔ ہم آسان شکار نہیں ہیں۔"

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق، آج کے دن دفاعی نظام نے کل 16 بیلسٹک میزائلز میں سے 15 کو تباہ کیا اور ایک میزائل سمندر میں گر گیا۔ علاوہ ازیں، ایرانی فضائی حملوں میں یو اے ای نے 1,305 ڈرونز کا مقابلہ کیا جن میں سے 1,229 کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ 76 ڈرون اماراتی سرزمین پر گرے۔

قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا تھا کہ ایران کسی بھی پڑوسی ملک پر حملہ نہیں کرے گا، جب تک کہ ان کی سرزمین سے ایران پر کوئی جارحیت نہ کی جائے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ عبوری لیڈرشپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہ کرنے کی منظوری دی ہے اور ایران علاقائی ممالک کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتا۔

مزیدخبریں