افغانستان جب تک اپنا رویہ بہتر نہیں بناتاچمن بارڈر بند رہے گا،جنرل عامر ریاض

افغانستان جب تک اپنا رویہ بہتر نہیں بناتاچمن بارڈر بند رہے گا،جنرل عامر ریاض

پشاور :لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا دورہ چمن،افغان فورسز کے حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اورمتاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاکمانڈر سدرن کمانڈکا افغانستان کو نادان رویہ ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے کہتے ہیں جو بھی پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرے گا اسے ایسا ہی جواب ملے گا جیسا ہم نے دیا۔
افغان فورسز کے حملے کے بعد چمن سرحد پر کشیدگی گرقرار،،کلی لقمان ، کلی جہانگیر میں پاکستانی فورسز کے مورچے قائم کر دیئے گئے تازہ دم دستے بھی پہنچ گئے۔دوبارہ فائرنگ کے خطرے کے پیش نظرسرحدی علاقوں سے شہریوں کا انخلاءجاری ہے جبکہ متاثرین کیلئے پرانے چمن میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے عسکری حکام آج پھر مذاکرات کریں گے