اسد عمر کا وفاقی کابینہ میں واپسی کا امکان

اسد عمر کا وفاقی کابینہ میں واپسی کا امکان
کیپشن: Image Source: Asad Umar Official Twitter Account

 اسلام آ با د:اسد عمر کا  وفاقی کابینہ میں واپسی کا امکان ،سابق وفاقی وزیرخزانہ نے  حامی بھر لی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق سابق،وزیر خزانہ اسدعمر کا  وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان ، اسد عمر کو کابینہ میں شامل کرانے میں وفاقی  وزیر ریلوے شیخ رشید بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے  منگل کواسلام آباد میں اسد عمر سے ملاقات کی ۔

شیخ رشید ، اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کا  مشن اپنے ذمہ لے چکے ہیں اور دونوں  رہنماؤں کی اب  تک تین ملاقاتیں بھی  ہوچکی ہیں۔منگل کو  ملاقات کے بعد اسد عمر وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے  ہیں جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کے وہ جلد کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسد عمر کی وزیراعظم سے ملاقات انہیں واپس وفاقی کابینہ میں لانے کی کوششوں کا ہی حصہ ہے اور اب جلد اسد عمر وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔