طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جنگ جاری

طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جنگ جاری

کابل: افغانستان میں افغان فورسز اور طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے دوران امریکی افواج نے افغان فورسز کا ساتھ دیتے ہوئے جنگی طیاروں سے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید جنگ جاری ہے ، امریکی افواج نے طالبان کی بڑی کارروائی روکنے کے لیے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔

اس کے علاوہ طالبان نے افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں امریکا کے بنائے ہوئے ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے ۔ امریکی فوج نے یکم مئی سے افغانستان سے بقیہ فوجیوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے ۔