بھارتی جارحیت کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

03:31 AM, 7 May, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ "پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت میرے حلف اور ایمان کا حصہ ہے، اور ہم دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی سرزمین شہداء اور غازیوں کی وارث ہے، اور یہاں بہنے والا معصوم خون ہم پر قرض ہے۔ مریم نواز نے انتظامیہ کو ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ کامیابی ان شاءاللہ ہمارا مقدر ہوگی۔

مزیدخبریں