بھارت کو حملے کا اس کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

09:32 AM, 7 May, 2025

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے بزدلانہ حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شہری آبادی اور مساجد کو نشانہ بنا کر کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ "بھارت کو حملے کا اس کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیں گے، چاہے وہ فوجی محاذ پر ہو یا سفارتی میدان میں۔" انہوں نے عالمی برادری کو بھی بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو مکمل تیاری کا حکم دیا جا چکا ہے اور کسی بھی قسم کی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں