نئی دہلی: بھارت نے اپنے جنگی طیاروں کے پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنے طیاروں کی تباہی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کر دی ہیں، جو کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کے بعد کی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔
گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملہ کیا اور 24 میزائل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی۔
پاکستانی فوج نے بھارت کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مار گرائے، جبکہ 3 ڈرون بھی تباہ کر دیے۔ مزید برآں، پاکستان آرمی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد چیک پوسٹوں اور بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو بھی تباہ کیا۔
پاکستان کی اس طاقتور جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، جو کہ بھارت کی جانب سے اپنی ناکامی کا اعتراف تھا۔