ترک وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بھارتی جارحیت پر اظہار یکجہتی

10:39 AM, 7 May, 2025

انقرہ: ترکیہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کی گئی بلااشتعال جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا اور بھارتی جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی، اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ حاقان فدان نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں اس کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے علاقائی سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی اور دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں