پاک بھارت کشیدگی: پنجاب بھر میں حساس تنصیبات پر سکیورٹی ہائی الرٹ، فول پروف اقدامات کا حکم

11:14 AM, 7 May, 2025

لاہور  :  پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور حساس تنصیبات پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے دو اضلاع میں حملے کیے جا چکے ہیں اور مستقبل میں مزید حملوں کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس صورتحال میں پنجاب بھر کے ڈی پی اوز، سی سی پی او، آر پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ حساس مقامات کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انٹرنل سکیورٹی ونگ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر موثر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں واقع اہم تنصیبات، حساس علاقوں اور عوامی مراکز پر سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت اور مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں