وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع

11:35 AM, 7 May, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد  :  بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان میں قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔

اجلاس میں بھارت کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد کی صورتحال اور کشیدگی پر غور کیا جائے گا، اور موجودہ حالات کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بحث کی جائے گی۔ اس اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں بھرپور ردعمل دینے کی دھمکی دی تھی، اور پاک فوج نے اپنے وعدے کے مطابق دشمن کو سخت جواب دیا ہے۔

مزیدخبریں