پاک بھارت کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

11:51 AM, 7 May, 2025

لندن  :  پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا  تاہم  گیس کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت 62 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، گیس کی قیمت بھی 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مزیدخبریں