شکر گڑھ: بھارت کی جانب سے ایک اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شکر گڑھ کے علاقے میں بھارت نے صبح کے وقت ڈرون کے ذریعے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پاکستان رینجرز نے ڈرون کو مار گرایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے، جن میں رافیل بھی شامل تھے، اور ایک ڈرون تباہ کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ہر ممکن جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔