بھارتی بلااشتعال جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا شہید

02:05 PM, 7 May, 2025

اسلام آباد : بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا، ارتضیٰ عباس، شہید ہو گیا۔ یہ اندوہناک واقعہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر میں پیش آیا، جب بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کا مقصد معصوم جانوں کو نشانہ بنانا تھا، جو ایک بزدل دشمن کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ نہتے شہریوں، خاص طور پر بچوں کو اس طرح نشانہ بنانا کھلی درندگی اور ظلم کی انتہا ہے۔

اس واقعے پر پوری قوم غمزدہ اور سوگوار ہے۔ پاکستانی عوام شہداء کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ افواجِ پاکستان معصوم جانوں کے نقصان کا بدلہ بھرپور اور منہ توڑ جواب سے لے رہی ہے اور لیتی رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جن میں مجموعی طور پر 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں