کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 356,900 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 684 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 305,984 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد سونا 3385 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا رجحان قیمتی دھاتوں کی جانب ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔