وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع

09:33 PM, 7 May, 2025

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ حالیہ بھارتی جارحیت اور اس کے خلاف پاکستان کی جانب سے دیے گئے مؤثر جواب پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم کا خطاب پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) پر رات 9 بج کر 30 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم اپنے خطاب میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے، اس میں معصوم شہریوں کی شہادت، اور پاک فوج کے بھرپور اور بروقت ردِعمل پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ وہ قوم کو موجودہ صورتحال، سیکیورٹی اقدامات اور حکومتی پالیسی سے بھی آگاہ کریں گے۔

یہ خطاب ایسے موقع پر ہونے جا رہا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کی نظریں حکومت اور عسکری قیادت کی حکمتِ عملی پر مرکوز ہیں۔

مزیدخبریں