گلگت بلتستان میں تعلیمی و ترقیاتی انقلاب: وزیراعظم نے 4 دانش سکولوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، لیپ ٹاپ سکیم کا آغاز

01:22 PM, 7 May, 2026

گلگت :وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں دانش سکولوں کے کامیاب تجربے کے بعد اب اس جدید تعلیمی نیٹ ورک کو پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے۔ گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مختلف شعبوں میں اہم منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔
ہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ "لیپ ٹاپ کی فراہمی بچوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ان کی شبانہ روز محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے"۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے تاکہ ملک کے مستقبل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران گلگت بلتستان کے لیے درج ذیل منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ۔ علاقے میں 4 جدید دانش سکولوں کی تعمیر کا آغاز، جہاں پسماندہ طبقات کے بچوں کو مفت عالمی معیار کی تعلیم ملے گی۔ شہر کی سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سیف سٹی نظام کا افتتاح، توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے سولر اسکیم کا باقاعدہ آغاز۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ان کا مشن ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان تمام منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام ان جدید سہولیات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔

مزیدخبریں