لبنان کسی صورت بھی ہمارے خلاف جنگ میں شامل نہ ہو : سعودی عرب

لبنان کسی صورت بھی ہمارے خلاف جنگ میں شامل نہ ہو : سعودی عرب

جدہ:سعودی عرب نے کہا ہے کہ کسی صورت میں یہ بات قبول نہیں کی جائیگی کہ لبنان ہمارے خلاف جنگ میں شامل ہو۔ حزب اللہ ملیشیا کی وجہ سے ہم لبنانی حکومت سے ’اعلان جنگ‘ کرنے والی حکومت کے طور پر نمٹیں گے۔


ایک انٹرویو میں سعودی وزیر ثامر السبھان نے کہا کہ لبنانی حکومت نے جتنے بھی فیصلے کییحزب اللہ ان پر اثرانداز ہوئی۔ شاہ سلمان نے سعد حریری سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ حزب اللہ نے سعودی عرب کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت سعودی عرب کے خلاف برسر جنگ ملیشیا کے خطرات سے بہ خوبی آگاہ ہے۔


ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر مملکت نے کہا کہ حزب اللہ سعودی عرب کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی ہر کارروائی میں شامل ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کو ’حزب الشیطان‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ سعودی عرب لبنانی شیعہ ملیشیا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔