چوہدری پرویز الہٰی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکرات جاری پر اتفاق

چوہدری پرویز الہٰی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکرات جاری پر اتفاق
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں آزادی مارچ اور حکومت سے مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا سب دعا کریں حتمی فیصلہ ہو جائے، انشاءاللہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں آزادی مارچ اور حکومت سے مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے پرویز الہی کا استقبال کیا، صوبائی وزیر حافظ عمار بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ تھے۔

 

 اس موقع پر پرویز الہی نے کہا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا کوشش جاری رہے گی، ہماری طرف سے پوری کوشش جاری ہے کوئی کمی نہیں چھوڑنی۔