خطبہ جمعہ کے لیے حرمِ پاک میں نیا منبر تیار

New Friday pulpit ready in Masjid-ul-Haram
کیپشن: فائل فوٹو

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کے لیے  نیا منبر تیار کیا گیاہے ۔ یہ منبر خاص طور پر عالمی وبا کے ایس او پیز کے حوالے سے تیار کیا گیاہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  اس کا بنیادی مقصد عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا  ہے ۔ 

عرب اخبار کے مطابق  مسجد الحرام کےنئے منبر  کو سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ اور وزارت حج و عمرہ کی خاص ہدایات پر تیار کیا گیا ہے ۔

سعودی عرب کے خبر رساں ادارے کے مطابق سیکریٹری انتظامیہ محمد الجابری کا کہناہے کہ اذان اور تکبیر کے مرکز المکبریہ کو ہر نماز کے بعد سینی ٹائز کیا جاتاہے ۔ 

جمعہ کے دن مسجد الحرام کی صفائی ، سینی ٹائزنگ  کا سلسلہ بڑھایا جاتاہے  جبکہ خصوصی ٹیمیں حرم کو معطر کرنے کا بھی اہتمام کرتی ہیں۔ 

عرب اخبار سے بات کرتے ہوئے محمد الجابری کا کہناتھاکہ خطبہ جمعہ کا منبر جگہ پر لایا جاتاہے  اور اسے سینی ٹائز کرکے تیار کیا جاتاہے ۔ منبر کے ساتھ  مائیکرو فون کی تنصیب ہوتی ہے اور ساتھ ہی نیا قالین پچھا دیا جاتاہے ۔

جس کے بعد اس  کو بھی سینی ٹائز بھی کیا جاتاہے ۔ اور اس کی مکمل صفائی کی جاتی ہے ۔  واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کم ہونے کے بعد اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے حرم پاک کو کھول دیا ہے ۔ 

تاہم سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت ترین ایس او پیز بھی جاری کیے ہیں ، جن میں بیرون ملک سے جانے والے زائرین کو تین دن تک قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔