امریکہ، وسط مدتی انتخابات کیلئےجوبائیڈن اورٹرمپ کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری

امریکہ، وسط مدتی انتخابات کیلئےجوبائیڈن اورٹرمپ کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری

واشنگٹن:امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں صرف ایک روز باقی رہ گیا، جوبائیڈن اورٹرمپ کی انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 8 نومبر کو ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے لئے4 کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں ، ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔جوبائیڈن نے نیویارک میں مہم سےخطاب میں انتخابات کو امریکی جمہوریت کے لئے فیصلہ کن لمحہ قرار دیا  ۔

ایوان نمائندگان کی  435، سینیٹ کی 35 نشستوں پر معرکہ ہوگا،50 ریاستوں میں سے 36 میں گورنر چنے جائیں گے، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر بھی انتخابات ہوں گے۔
 

مصنف کے بارے میں