لاہور ہائیکورٹ کا پارکوں میں درختوں کی کٹائی اور تعمیرات روکنے کا حکم

06:00 PM, 7 Nov, 2025

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسموگ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سڑکوں پر ایسی درجنوں گاڑیاں چلتی نظر آتی ہیں جو دھواں چھوڑ رہی ہوتی ہیں، اور پنجاب میں آلودگی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

دوران سماعت، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو غالب مارکیٹ پارک میں درختوں کی کٹائی اور ٹینس کورٹ کی تعمیر سے متعلق آگاہ کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اس پر کہا کہ درخت کیوں اور کس بنیاد پر کاٹے جا رہے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں پیڈل ٹینس کورٹس کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بعد ازاں، عدالت نے غالب مارکیٹ پارک میں تمام تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیا اور ڈی جی پی ایچ اے کو عدالتی حکم کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ، لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا اور کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں