دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کا فیصلہ ہوگیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کا فیصلہ ہوگیا
کیپشن: Image Source : PTV Sports Facebook

لاہور:سری لنکن ٹیم نے دوسرے اور اہم ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور اہم ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ،کپتان سرفراز نے بتایادوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،فخر زمان اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ،پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف اور افتخار احمد کو دوسرے میچ میں ٹیم سے باہر رکھا گیا ،دوسری طرف سری لنکن کپتان کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

دونوں ٹیموں کو سخت حفاظتی حصا رمیں سٹیڈیم تک لا یا گیا ،یا د رہے پاکستان نے 3ایک روزہ میچز کی سیریز 2-0سے اپنے نام کی تھی ۔