ماہرہ خان کا پہلا پیار ۔۔۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کر دی 

ماہرہ خان کا پہلا پیار ۔۔۔اداکارہ نے ویڈیو شیئر کر دی 

کراچی :معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا۔

 

انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔دوسری جانب ویڈیو میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بیک گرائونڈ میں خوبصورت گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ چل رہا ہے۔

916b8041a85a9d799b95f0d71c394700

 

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’میری انسیہ، دوست نہیں پہلا پیار ہو تم، جان سے زیادہ عزیز ہو تم، میرے جگر کا ٹکراہو تم ، ہمیشہ خوش رہو۔اداکارہ نے اپنی سہیلی انسیہ فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، صرف تمہاری ماہرہ۔

cf7701b8344af63a564b5b16c9de3bfa

 

ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں شیئر کردہ ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ یہ گانا اور یہ تصویر مجھے ہم دونوں کی یاد دلاتی ہے، جب ہم آپ کی بالکونی میں کھڑے ہوکر ہماری زندگیوں کے بارے میں بات کررہے ہوتے تھے۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

 

اداکارہ ماہرہ خان کی پوسٹ کو اب تک تقریباً 33 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔