ترکی جانے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے ہفتے میں 6 پروازیں چلائے گی 

ترکی جانے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے ہفتے میں 6 پروازیں چلائے گی 
سورس: File

اسلام آباد: ترکی جانے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ترکی کے لیے پی آئی اے ہفتے میں 6 پروازیں چلائے گی۔ 

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کیا کہ پی آٸ اے 14نومبر سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائے گی۔ یورپ،برطانیہ اورامریکا جانیوالے استنبول سے PIA ترکش ائیر لائن کوڈ شیئر معاہدہ کے تحت سفر کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ  مسافراستنبول سے 28 شہروں تک جاسکیں گے ۔ اسلام آباد سے 4 لاہور سے 2 پروازیں چلیں گی دوسرے مرحلے میں کراچی استنبول پروازیں شروع ہوں گی۔ 

مصنف کے بارے میں