سیلاب سے متائثرہ علاقوں میں بیماریوں کے ڈیرے ,ملیریا کے16ہزار 350کیسز رپورٹ

سیلاب سے متائثرہ علاقوں میں بیماریوں کے ڈیرے ,ملیریا کے16ہزار 350کیسز رپورٹ

بلوچستان کے سیلاب سے متائثرہ علاقوں میں لوگ بڑے پیمانے پر ملیریا سے متاثر ہورہے ہیں ۔

 محکمہ صحت کی گزشتہ ہفتے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ کیسز ملیریا کے رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ ہفتے کے دوران ملیریا کے16ہزار 3سوپچاس کیس رپورٹ ہوئے ۔
 
 رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا  ہورہے ہیں ۔ ایک ہفتے کے دوران سانس کی بیماریوں کے 6ہزار7سو22 جبکہ جلد کی بیماریوں کے 6ہزار 91کیسز رپورٹ ہو ئے ۔اسہال کے 5ہزار73اور ہیضے کے 3ہزار 5سو23کیسز رپورٹ ہوئے۔