پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا تیسرا مرحلہ عارضی طور پر معطل

04:23 PM, 7 Oct, 2025

لاہور:پنجاب میں سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا تیسرا مرحلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ اسکول آؤٹ سورسنگ کا یہ فیز 5 اکتوبر سے شروع ہونا تھا تاہم اب دو ماہ کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ٹھیکے پر دیے گئے اسکولوں کو مستحکم کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، اس لیے تیسرے فیز کو فی الحال روکا گیا ہے۔

مزیدخبریں