پولیس نےمنشیات پہنچانے والے کبوترکو گولی مار دی

پولیس نےمنشیات پہنچانے والے کبوترکو گولی مار دی

بیونس آئرس: ارجنٹائنا میں انسانوں کی بجائے کبوتر کے ذریعے منشیات کی فراہمی کی جا رہی تھی ۔پولیس نے جیل میں قیدیوں کو منشیات پہنچانے والے کبوتر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کبوتر کی پشت پر ایک چھوٹا پیکٹ بندھا تھا جس میں بھنگ سے کشید کردہ منشیات کی تھوڑی مقدار موجود تھی، یہ پیکٹ اس کے پروں میں دھاگوں سے باندھا گیا تھا۔
لاپامپا کے علاقے سانتا روسا میں واقع کلونیئل جیل کے افسران نے بتایا کہ پہلے انہوں نے ایک کبوتر کو کئی روز تک جیل کی عمارت میں آتے اور جاتے دیکھا تو اس پر شک گزرا جس کے بعد ایک دن پولیس نے کبوتر کو گولی مار کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق کبوتر کے پاس سے ساڑھے سات گرام بھنگ، نشہ آور ریوٹرل کی 44 گولیاں اور ایک یو ایس بی اسٹک برآمد ہوئی ہیں۔
جبکہ پولیس نے تحقیقات کے دوران 15 سے زائد کبوتروں کو حراست میں لے لیا ہے۔یاد رہے کہ کویت میں بھی ایک جیل سے کبوتر پکڑا گیا تھا جس نے 178 مرتبہ نشہ آور گولیاں جیل میں پہنچائی تھیں۔