گرمی سے پریشان عوام کیلئے خوشگوار خبر ,بارشیں ہی بارشیں

Weather Forecast,Lahore Weather,Summer Vocation

لاہور :گرمی سے ستائے عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی ،اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،موسم خوشگوار ہو گیا ۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ،ماہرین موسمیات کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بروز بدھ سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا واضح امکان ہے جو آئندہ چار سے پانچ روز تک جاری رہ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اگر بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پنجاب کے کئی شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا ۔