شارجہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل مقابلہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کی پلینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا کی جگہ نوجوان بولر صفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور صفیان مقیم شامل ہیں۔
سیریز کے اہم فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔