برمنگھم: پاکستان کے سینئر بلے باز سلمان علی آغا سیریز مکمل ہونے کے بعد برمنگھم سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ قومی سکواڈ کے ساتھ سیریز کے اختتام کے بعد انہوں نے چند روز اہلخانہ کے ہمراہ برمنگھم میں قیام کیا۔
سلمان علی آغا اب وطن واپسی کے بعد قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ وہ اکتوبر میں شیڈول ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
قومی ٹیم کے اہم بیٹر کی آئندہ مصروفیات میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ون ڈے مقابلے بھی شامل ہیں۔