بھارت کے یکطرفہ اقدامات کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے، پاکستان

10:35 AM, 7 Sep, 2026

 اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی نام نہاد سرکاری نقشوں اور خودمختاری کے دعوؤں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ عالمی قوانین اور زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

 ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک دیرینہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جس کا حتمی فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے ہونا چاہیے۔

 پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت سے متعلق وعدے پورے کیے جائیں۔

مزیدخبریں