کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

02:55 PM, 7 Sep, 2026

 کراچی(عبیدشاہ) لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی، دھویں کے باعث 2 مرد اور ایک خاتون ورکر کی حالت غیر ہوگئی، تینوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ریسکیو 1122 حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔

 ذرائع کے مطابق فیکٹری میں بڑی مقدار میں لنڈے کا کپڑا موجود ہے، جس کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے فیکٹری میں موجود افراد کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں