لانڈھی ایکسپورٹ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی، آگ کی شدت میں کمی آگئی

07:06 PM, 7 Sep, 2026

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

 ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کارروائی میں مصروف ہیں۔ فیکٹری میں موجود تمام سامان آگ کی لپیٹ میں آکر جل کر راکھ ہوچکا ہے۔

 ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے لیے مجموعی طور پر 17 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ ریسکیو اہلکار آگ پر مکمل قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مزیدخبریں