پشاور:بزرگ شہری پر سر عام تشدد کرنے والا ٹریفک وارڈن برطرف

پشاور:بزرگ شہری پر سر عام تشدد کرنے والا ٹریفک وارڈن برطرف

پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوا نے نوشہرہ میں بزرگ شہری پر سر عام تشدد کرنے والا ٹریفک وارڈن وسیم کو برطرف کردیا ،ٹریفک وارڈن نے گزشتہ روز بزرگ شہری کو لات ماری جس سے وہ سر کے بل گر پڑے تھے۔نئے آنے والے آئی جی پولیس خیبر پختونخواصلاح الدین خان محسود نےٹریفک پولیس اہلکار کوبزرگ شہری پر سرعام تشدد کرنےپربرطرف کر دیا ۔

 آئی جی خیبر پختونخوا نےبزرگ شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اس گہناﺅنے جرم میں ملوث ٹریفک پولیس اہلکار وسیم کو نوکری سے نکال دیا ۔پولیس اہلکار وسیم نے پبی میں بزرگ شہری کو سر عام ٹھڈوں کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ بھی کی  جبکہ سرکاری پسٹل ہاتھ میں پکڑ کر بھی لہراتا رہا۔ اہلکار کے تشدد سے معمر شخص سڑک پر گر کر زخمی بھی ہوا تھا۔  

مصنف کے بارے میں