بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سول نیو کلیئر انرجی سمیت 22 معاہدوں پر دستخط

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سول نیو کلیئر انرجی سمیت 22 معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی: بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ جو کہ آج کل نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش سے محبت اور ہمسائیوں سے نفرت کا پرچار شروع کر دیا۔ کہتے ہیں ایک ذہنیت کے تحت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور برآمد کیا جاتا ہے۔

مودی سرکار نے بنگلہ دیش کے ساتھ سول نیو کلیئر انرجی سمیت 22 معاہدوں پر دستخط کیے جس میں دونوں ملکوں کے درمیاں دفاعی معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آسان شرائط پر 4.5 ارب ڈالر قرض کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے دورہ کے دوران بھارت کے شہر کولکتہ سے بنگلہ دیش کے شہر کھلنا کے درمیان چلنے والی فرینڈ شپ ایکسپریس ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح بھی کیا ہے۔

 بھارتی وزیراعظم نے بنگلہ دیشی سے اپنے ہمسائی گیری مضبوط کر کے توپوں کو دوسرے ہمسائیوں کی جانب کھول دیا۔ مودی نے شیخ حسینہ کو 1971 کی پاک بھارت جنگ کی تصویری جھلکیاں بھی دکھائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں