عمران نے دھرنا دے کرنواز پاکستان کیخلاف سازش کی، شہباز شریف

عمران نے دھرنا دے کرنواز پاکستان کیخلاف سازش کی، شہباز شریف

کمالیہ: وزیر اعلی شہباز شریف نے آئندہ انتخابا ت کے بعد فیصل آبا دمیں بھی میٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد خدمت کا موقع ملا تو فیصل آباد میں بھی میٹرو لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہعمران نے دھرنا دے کرنواز شریف کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف سازش کی۔ 
کمالیہ میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں اتنے شاندار ترقیاتی کام پہلے نہیں ہوئے۔2013 سے پہلے بجلی22،22 گھنٹے جاتی تھی،ساڑھے4 سال میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ملک میں کم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔کسان کی آسودگی کیلیے ٹیوب ویل لگائے اور قرضے دیے۔ مجھے بتاو آپ کے دیہاتوں میں سڑکیں بنیں یا نہیں ؟
شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین آج ہمارے کاموں کی مخالفت کرتے ہیں، عمران نے دھرنا دے کرنواز شریف کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف سازش کی۔چینی صدر پاکستان آنے والے تھے اور بجلی کے معاہدے ہونے تھے۔عمران خان نے لاک ڈاون کیا،بجلی بل جلائے۔اگر دھرنے نہ ہوتے اور بجلی کے منصوبے7 ماہ پہلے لگ جاتے تو لوڈشیڈنگ اب تک بالکل ختم ہو جاتی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن کے بعد ایسی سیاست کو ختم کر دیں گے۔عمران کی سیاست تالہ بندی،اداروں پر تنقید،جھوٹے الزامات لگانا ہے۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ملک میں ذاتی جھگڑوں اور ایک دوسرے کیخلاف الزامات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔بلاول بھی کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں آپ نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا۔ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کیلئے الزام تراشی ختم کرنی ہوگی۔دھرنے والوں نے ن لیگ کیخلاف نہیں پاکستان کیخلاف سازش کی۔تحریک انصاف کی انتشار کی سیاست ہے۔مخالفین نے اپنے صوبوں میں لوگوں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا۔