صدر ٹرمپ سے اختلافات ،امریکی ہوم لینڈ سیکریٹری جین نیلسن نے عہدہ چھوڑ دیا

صدر ٹرمپ سے اختلافات ،امریکی ہوم لینڈ سیکریٹری جین نیلسن نے عہدہ چھوڑ دیا

واشنگٹن :امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹ جین نیلسن نے امریکی صدر سے اختلافات کے باعث اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکریٹری جین نیلسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کی بنا پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر کیون مک الینن کو نیا سیکریٹری مقرر کر دیا ، بطور سیکرٹری کرسٹ جین نے ٹرمپ کی متنازعہ امیگریشن پالیسی کا بھرپور دفاع کیا۔ ٹرمپ نیلسن کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔