تحریک عدم اعتما د سے قبل ہی وزیر اعظم کیخلاف عدالت سے ایک اور بڑی خبر آگئی 

تحریک عدم اعتما د سے قبل ہی وزیر اعظم کیخلاف عدالت سے ایک اور بڑی خبر آگئی 

اسلا م آباد:وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ سے لینے والے تحائف کی تفصیل بتائیں گے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحائف کی تفصیل بتانے کے خلاف حکومتی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن 20 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کریں گے   ،انفارمیشن کمیشن نے صحافی رانا ابرار خالد کی درخواست پر وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل بتانے کا حکم دیا تھا ۔

حکومت نے وزیر اعظم کے تحائف کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ حکومت کو دلائل کے لیے تین مواقع دے چکی ہے ،اٹارنی جنرل نے دسمبر 2021ء میں دلائل کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی تھی،20 اپریل کو عمران خان وزیراعظم ہونگے یا نہیں کل پتہ چل جائے گا۔