سی ٹی ڈی کی لاہور سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں، 8دہشت گرد گرفتار

11:28 AM, 8 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :سی ٹی ڈی نے  صوبائی دارلحکومت  سمیت دیگر اضلاع سے 8دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، ہینڈ گرینیڈ ، لٹریچر برآمد  ہوا ہے،لاہور سے ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اختر نواز اور داعش کے محمد عثمان کو گرفتار کیا گیا ۔

 سی ٹی ڈی ترجمان  کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے چار ،ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک  ایک دہشت گرد کو  گرفتار  کیا گیا ہے ۔ 

مزیدخبریں