کراچی : ماڑی انرجیز نے شمالی وزیرستان کے سپن وام 1 بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق، اس نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 310 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
ماڑی انرجیز نے اس دریافت کو پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا ہے۔ کمپنی کے چیئرمین نے اس کامیاب دریافت میں تعاون فراہم کرنے پر سکیورٹی فورسز، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزارت پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔