چین کا امریکہ کی ٹیرف دھمکی پر سخت ردعمل

02:54 PM, 8 Apr, 2025

بیجنگ:چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا اور اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کرے گا۔ چین نے امریکہ کے بلیک میلنگ رویے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین جوابی اقدامات کرے گا۔

چین کے امریکہ میں سفیر نے کہا کہ چین مذاکرات کے لیے تیار ہے اور تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی دھمکی کا چین پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور وہ دباؤ میں نہیں آئے گا۔

مزیدخبریں