لاہور:پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہو گی، ماہرین فلکیات نے اس حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون کو عید الاضحیٰ کی تاریخ کی پیشگوئی کی ہے اور ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہو گا۔
اماراتی ماہرین نے بتایا کہ 27 مئی کو چاند صبح 7:02 پر طلوع ہو گا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38 منٹ تک آسمان پر نظر آ سکتا ہے، جس سے چاند کے نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ 7 جون ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد اعلان کرے گی۔