راولپنڈی:راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں کو پولیس نے احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ احتجاج کا مقصد ملاقات نہ کرانے پر تھا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل صاحبزادہ حامد رضا اور ایم این اے شفقت اعوان کے علاوہ پارٹی کے چار کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، اس احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائی کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا
06:29 PM, 8 Apr, 2025