پی ٹی آئی میں سب کچھ مل رہا ہے، لیکن عمران خان کے حصے میں کچھ نہیں: فیصل واوڈا

06:35 PM, 8 Apr, 2025

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اندرونی سیاست پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان کو مال، آزادی اور سیاست میں کامیابیاں مل رہی ہیں، مگر پارٹی کے بانی عمران خان کے حصے میں کچھ نہیں آ رہا۔ فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "بانی پی ٹی آئی اب اکیلے رہ گئے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی حکمت عملی کے ذریعے مشکلات میں اضافہ کر لیا ہے۔"

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہیں اور پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رک چکی ہے کیونکہ پارٹی کے سپورٹرز نے یہ جان لیا ہے کہ فنڈز کے نام پر کچھ افراد نے اپنی ذاتی مفاد کے لیے دکانیں کھول رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ کی صورتحال ہے اور پارٹی کے اندر کچھ سازشیں بھی ہو رہی ہیں، جن میں حماد اظہر کا استعفیٰ بھی شامل ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد واپس آئیں گے۔

فیصل واوڈا نے قوم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی ان سازشوں اور ڈراموں سے آگاہ کر چکے تھے، اب فیصلہ قوم کا ہے۔

مزیدخبریں