راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے تنظیمی امور میں اہم تبدیلی کی ہے اور پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے عالیہ حمزہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق تمام فیصلے خود کریں۔ عالیہ حمزہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی عہدے دار کو معطل کریں یا نئی ذمہ داریاں تفویض کریں۔
عمران خان نے عالیہ حمزہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی بھرپور حمایت بھی کی۔ ملاقات کے دوران، وکلاء رہنماؤں نے عالیہ حمزہ کی موجودگی کی بھرپور کوشش کی۔