اسلام آباد/کراچی: عالمی امن کے لیے پاکستان کی موثر سفارت کاری کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایران کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی توثیق اور آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد جہاں عالمی سطح پر تناؤ کم ہوا ہے، وہی پاکستان کی معیشت میں بھی ایک بڑا بھونچال (مثبت معنوں میں) آگیا ہے۔
سفارتی محاذ سے آنے والی ان بڑی خبروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں سرمایہ کاروں کا اعتماد اس حد تک بڑھا دیا کہ مارکیٹ نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ: مارکیٹ کے آغاز پر ہی 12 ہزار 920 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی دیکھی گئی۔ نئی بلند ترین سطح: انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 64 ہزار 594 پر جا پہنچا۔مارکیٹ میں اس غیر معمولی اور قابو سے باہر تیزی کے باعث قانون کے مطابق ٹریڈنگ کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
ایران کا جنگ بندی کا اعلان، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 12 ہزار پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
10:49 AM, 8 Apr, 2026