پشاور/راولپنڈی : پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی مسلسل جارحیت اور دہشت گردانہ حملوں کو کچلنے کے لیے ایک فیصلہ کن معرکہ 'آپریشن غضب للحق' مکمل کر لیا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان رجیم کو بدترین جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ان کے سرحد پار حملوں کے تمام ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید حربی حکمت عملی کے سامنے افغان طالبان کے جنگجو ٹک نہ سکے اور محاذ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔کارروائی میں سرحد پار موجود ان لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے۔
یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ خود افغان میڈیا نے بھی اپنی بزدل طالبان رجیم کی شرمناک ہزیمت کی تصدیق کر دی ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق، پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی اس قدر شدید تھی کہ طالبان قیادت کو وہاں سے پسپائی اختیار کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آیا۔
ماہرینِ دفاع کا کہنا ہے کہ آپریشن 'غضب للحق' نے یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر دم تیار اور پوری طرح لیس ہیں۔
"غضب للحق": سرحدوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کا تاریخی معرکہ، افغان طالبان رجیم پسپا
03:07 PM, 8 Apr, 2026